
پاکستانی اداکار سید جبران نے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔
سید جبران نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ عامر لیاقت حسین آسمان سے زمین پر آگِرے ہیں۔
اداکار نے دانیہ شاہ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکی بہت جَلد مارننگ شوز میں بیٹھی ہوگی، اس سب کا نتیجہ یہی ہے کہ یہ ایک خونی سرکس ہے۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔
دانیہ نے کہا کہ میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہئیے جبکہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپے حق مہر اور ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
دانیہ نے تنسیخ نکاح کا بھی دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News