پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے لڑکی نے عجیب حرکت کردی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں لڑکی نے عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنی شادی ملتوی کردی۔
گزشتہ دنوں عاطف اسلم کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کنسرٹ ہوا جس کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کنسرٹ جب عاطف پرفارم کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے جس پر ایک لڑکے نے لکھا تھا کہ میری منگیتر نے شادی کی تاریخ اس کنسرٹ میں شرکت کی وجہ سے آگے بڑھا دی۔
گلوکار اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے، ساتھ ہی عاطف اسلم مداح کی طرف متوجہ ہوکر یہ بھی پوچھتے ہیں کہ منگنی ہوگئی تو اس کا کھانا کدھر ہے؟
واضح رہے کہ عاطف اسلم کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، انہوں نے بالی کی متعدد فلموں کے لئے بھی گانے ریکارڈ کروائے ہیں جس پر ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
