بدھ کی رات کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اور اس میں بولی وُڈ کی اعلیٰ ترین شخصیات نے شرکت کی۔
پارٹی میں کئی ستارے نظر آئے اور ستاروں سے سجی اس محفل کی میزبانی ممبئی میں فلم ساز کرن جوہر نے کی، جس میں ریڈ کارپٹ انٹری اور بلنگ تھیم تھی۔
پارٹی میں شرکت کرنے والی بولی وُڈ کی مشہور شخصیات میں ملائکہ اروڑہ بھی شامل تھیں، جو آئیلیٹ شارٹس کے ساتھ ساٹن گرین بلیزر میں ملبوس تقریباً نیم برہنہ حالت میں پارٹی میں پہنچیں۔
انہوں نے اپنے جسم کی نمائش کے لیے ایک کھلے ہوئے للیک میں لپٹے ہوئے ساٹن بریلیٹ کا انتخاب کیا جس میں ان کے ایبس چمک رہے تھے۔
سالگرہ کی پارٹی کے لیے ملائکہ اروڑہ نے ایلکس پیری کے اسپرنگ سمر 2022 کا کلیکشن منتخب کیا تھا۔
انہوں نے اس کے ساتھ Versace کے ہاٹ گلابی پلیٹ فارم پمپ کا انتخاب کیا۔
تاہم، ان کا یہ اسٹائل اور پہناوا نیٹیزنز کو ایک آنکھ نہ بھایا، اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کو انتہائی بیہودہ اور شرمناک قرار دیا۔
لوگوں نے انہیں ’فیشن کے ناقص انتخاب‘ پر بے دردی سے ٹرول کیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’’تم طوطے کی طرح کیوں لگ رہی ہو؟‘‘
جبکہ دوسرے نے اداکارہ سئ سوال کیا ، ’’آپ کی پسند کو کیا ہوا؟‘‘۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ “بہنن کچھ اچھا ہی پہن لیتی۔”
ملائکہ کے لباس نے فیشن پولیس کو متاثر نہیں کیا۔ ایک مداح نے تو ان کا موازنہ عرفی جاوید سے کر ڈالا۔
صارف نے لکھا، ’’عرفی، کیا یہ تم ہو؟‘‘

خیال رہے کہ عرفی جاوید فیشن کے اپنے عجیب و غریب اور عریاں انتخاب کے لیے مشہور ہیں اور اکثر ہی انٹرنیٹ پر ٹرول ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
