بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات کیس میں عدم شواہد کی بنا پر تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق این سی بی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کے پاس آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، عدالت میں جب چارج شیٹ جمع کی گئی تو آریان خان کا نام نہیں تھا۔
گزشتہ سال بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے 20 دن سے زائد حراست میں گزارے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی آئین میں بہت سی دفعات ہیں جو ایسے متاثرین کو عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دیتی ہیں کیونکہ غلط قید آرٹیکل 21 (زندگی اور آزادی کے حق کا تحفظ) اور آرٹیکل 22 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اس کے علاوہ بالی ووڈ فلمساز رام گوپال ورما نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی کلین چٹ پر ردعمل پیش کر دیا۔
غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق رام گوپال ورما نے کہا کہ آریان خان نے ایجنسیوں کو بے نقاب کردیا۔
رام گوپال ورما نے ردعمل دیا اور کہا کہ اس کیس کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے ایجنسیوں کی نااہلی کا پردہ چاک ہوا ہے
انہوں نے کہ ایجنسیاں کس انداز میں معصوم لوگوں کو ہراساں کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس آریان خان جیسے مشہور باپ کے بیٹے کا کیس تھا لیکن اس سے یہ بات صاف ہوگئی کہ ایجنسیاں کس طرح بے گناہ اور عام لوگوں کو ہراساں کرتی ہیں۔
اکتوبر 2021ء میں آریان خان پر منشیات رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
این سی بی نے بالآخر 8 ماہ بعد کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں کلین چٹ دے دی۔
اس حوالے سے این سی بی افسر سنجے کمار سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ آریان خان کو کیس میں ثبوت کی کمی کے باعث کلین چٹ دی گئی ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں سامنے آئے معاملے کے بعد فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگ آریان خان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رُخ خان کے بیٹے تقریباً 3 ہفتے تک جیل میں رہے، این سی بی نے اُن کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
