Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمن سلیم نے عامر لیاقت کو زبردست انٹرٹینر قرار دے دیا

Now Reading:

ایمن سلیم نے عامر لیاقت کو زبردست انٹرٹینر قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم نےعامر لیاقت حسین کو زبردست انٹرٹینر کہہ دیا۔

 اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ’اگر آپ کسی جزیرے پر پھنس جائیں تو آپ اپنے ساتھ کس کو لے کرجائیں گی؟‘

میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ ایمن سلیم نے کہا کہ’ایسے میں ظاہر ہے وہ بہت ساری کافی اپنے ساتھ لے کر جائیں گی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اور بہت ساری چیپ اسٹکس ساتھ لے کر جائیں گی  کیونکہ ان کے ہونٹ اکثر خشک رہتے ہیں‘۔

یہ جواب سن کر میزبان نے کہا کہ’آپ جزیرے پر پھنسی ہوئی ہوں گی تو شاید وہاں آپ کے ہونٹ خشک نہ ہوں‘۔

Advertisement

جس پر ایمن سلیم نے کہا کہ’لیکن پھر بھی میں چیپ اسٹکس ساتھ نہ لے کر جانے والا خطرہ مول نہیں لے سکتی‘۔

انہوں نے کہا کہ’ اور شاید میں اپنے ساتھ عامر لیاقت حسین کو بھی لے جاؤں‘۔

میزبان یہ سن کر بہت حیران ہوئیں اور وجہ پوچھی تو ایمن سلیم نے کہا کہ’ایمانداری سے بتاؤں تو مجھے لگتا ہے کہ عامر لیاقت کے آس پاس بوریت والا کوئی لمحہ نہیں ہوتا ہے تو میں انٹرٹین ہوں گی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ تو آپ سوچیں کہ جب میں اکیلی ہوں گی اور چاہوں کوئی انٹرٹینمنٹ کے لیے ہو تو میں خود تو اپنے آپ کو انٹرٹین نہیں کرسکتی تو عامر لیاقت ایک اچھے انٹرٹینر ہیں‘۔

تاہم ایمن سلیم نے کہا کہ’مجھے امید ہی لوگ اس بات کو عامر لیاقت کی تعریف ہی سمجھیں گے‘۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم سے پہلے اداکار یاسر حسین نے بھی عامر لیاقت کو بہترین انٹرٹینر قرار دیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر