بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
اداکار رنویر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی بالی ووڈ کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اداکار شاہ رخ خان عظیم ہیں ،بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو اُنہوں نے ہی بنایا ہے اور اسی وجہ سے وہ انڈسٹری کے بادشاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداکار نے جو مال بنایا ہے اس میں اپنی دکان چلا رہا ہوں، یہ سچ ہے کہ آج بھارتی فلم انڈسٹری جیسی نظر آتی ہے اسے ایسا بنانے والے شاہ رخ خان ہیں۔
رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے انٹرٹینمنٹ کے لیے ایک خاص معیار بنا دیا ہے، پھرچاہے وہ ایوارڈ شوز ہوں یا لائیو شوز۔
اداکار نے کہا کہ شاہ رخ خان کے لیے دل میں بہت محبت اور احترام ہے اور شاہ رخ خان کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
