
معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہئیے۔
عید پر پاکستان کی چند نئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جس کے بعد سینما گھر ایک بار پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کے عوام خوش ہیں تو وہیں علی ظفر نے تمام اداکاروں اور فلمسازوں کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔
My best wishes and congrats to all the actors, directors, producers, distributors and the crews who were able to make and release their movies this Eid after a much awaited Covid break and difficulties. We should all go and watch these movies and support our local cinema. pic.twitter.com/1e2oVrztN2
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 5, 2022
اداکار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ میری نیک تمنائیں اور مبارکباد ان تمام اداکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور عملے کے لیے ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے کافی انتظار اور مشکلات کے بعد اس عید پر اپنی فلمیں بنانے اور ریلیز کرنے میں کامیاب ہوئے۔
علی ظفر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو جا کر یہ فلمیں دیکھنا چاہئیے اور اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News