
کانس فلم فیسٹول 2022 میں پوجا ہیگڑے سے پہلے ان کے ساتھ ایک بہت بڑا ناگہانی حادثہ ہوگیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہے۔
کانس فلم فیسٹول 2022 میں پوجا ہیگڑے پہلی بار ریڈ کارپیٹ پر واک کرنے پہنچیں، لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آگیا۔
حال ہی میں اداکارہ نےایک انٹرویو کے دوران خود اس بات کا انکشاف کیا ہے۔
پوجا ہیگڑے نے بتایا کہ کانس 2022 کے ریڈ کارپیٹ پر جانے سے پہلے انہیں پتہ چلا کہ ان کا ایک سوٹ کیس کھو گیا ہے اور تشویش اور پریشانی اس لئے بڑھ گئی تھی کیونکہ اسی بیگ میں ان کی ڈریس، میک اپ کا سبھی سامان رکھا ہوا تھا۔
پوجا ہیگڑے نے بتایا کہ یہ بیگ پیرس میں کہیں چھوٹ گیا، لیکن شکر اس بات کا رہا ہے کہ میں اپنے ساتھ کچھ ریئل جولری لائی تھی، جو میں انڈیا سے ہی لائی تھی۔
پوجا ہیگڑے نے کہا کہ میری ٹیم بھاگ دوڑ کرکے نئے ہیئر پروڈکٹس، میک اپ لے کر آئی۔ سبھی لوگ ٹائم دیکھ کر کام کر رہے تھے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے اور میں یہاں ان لوگوں کی ہی وجہ سے ہوں۔
کانس فلم فیسٹول میں پہچنے سے پہلے پوجا کس بڑی مشکل کا شکار ہوہیں؟ حقیقت سامنے آگئیاد رہے کہ پوجا ہیگڑے ہندوستان کے 11 رکنی وفد میں شامل رہیں انہوں نے کانس فلم فیسٹول 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News