
پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے پر بالی ووڈ کے پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کر دیا۔
گلوکار ابرارالحق نے اپنا ایک اور گانا کاپی کیے جانے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی فلم پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ابرار الحق نے مشہور گانے نچ پنجابن کو فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
Advertisement— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
ابرارالحق نے کہا کہ میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
گلوکار نے کہا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جارہا ہے، جس کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔
واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے مشہور گانے ’نچ پنجابن‘ کو کاپی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News