
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات نے گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
اداکارہ شہناز گل، کامیڈین کمل شرم ا، گلوکار سلیم مارچیٹ، اداکار انیل کپور، اداکار وکی کوشال، اداکارہ روبینہ ، اداکار اجے دیوگن سمیت دیگر لوگوں نےگلوکار کی موت پر ٹوئٹ اور فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پوست کے ذریعے اظہار افسوس کیا ہے۔
Kise da jawaan dhee ya putt es duniya toh chala jaave, es toh vadda dukh koi nhi ho sakda duniya te. Waheguruji mehar kareyo🙏🏻 #sidhumoosewala
— Shehnaaz Gill (@ishehnaaz_gill) May 29, 2022
اس کے علاوہ انسٹاگارم پر رنویر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں ر اداکار نے لکھا دل دا نئی مانڈا لکھا اور ساتھ ہی دل ٹوٹنے وال ایموجی بھی بنایا۔
گلوکار سدھو کی موت سے مداحوں سمیت بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سوگ میں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسےوالا کو کل شام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے گانے اور ان کی موت میں مماثلت سامنے آگئے۔
تاہم کئی مداحوں نے گلوکار کے آخری گانے اور ان کی وفات میں حیران کن مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔
یاد رہے کہ گلوکار سدھو نے 15 مئی کو اپنا آخری گانا لاسٹ رائیڈ یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا، اس گانے کو ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
گلوکا نے یہ گانا امریکی ریپر توپاک شکور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گایا تھا۔
یاد رہے کہ توپاک کو بھی 1996 میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

سدھو نے یوٹیوب پر گانا اپ لوڈ کیا تو اُس گاڑی کی تصویر پوسٹ کی جو توپاک اپنی زندگی کے آخری دن چلا رہے تھے۔
یہ معلومات ایک ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے شیئر کیں۔

فیضی نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’آخری سفر‘ نامی گانا ریلیز کرنے کے صرف دو ہفتے بعد سدھو کو ان کی گاڑی میں قتل کر دیا گیا۔

ایک مداح نے نشاندہی کی کہ آخری گانے کی شاعری میں کسی ایسے شخص کی طرف اشارہ ہے جو جوانی میں انتقال کر گیا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ مداحوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سال پنجابی گلوکار نے ٹریک 295 نامی گانا ریلیز کیا تھا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ آج ان کی وفات کے دن بھی تاریخ کے ہندسے وہی ہیں، 29 واں دن اور پانچواں مہینہ یعنی 29 مئی۔

28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا اُن 424 شخصیات میں شامل تھے جنہیں پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی ختم کردی گئی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ سدھو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سے سیکیورٹی مانگنے کے حوالے سے ہی ملاقات کرنے جارہے تھے۔
نامعلوم مسلح افراد نے ان کی جیپ پر فائرنگ کی اور فائرنگ کی وجہ سے اس واقعے میں سدھو کے دو دوست بھی زخمی ہوئے۔
ولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گلوکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے رواں سال 20 فروری کو کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن 63 ہزار ووٹوں سے ہار گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News