Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ابرار الحق کا بھارتی فلم میں گانا کاپی ہونے کا دعویٰ غلط ہے؟

Now Reading:

کیا ابرار الحق کا بھارتی فلم میں گانا کاپی ہونے کا دعویٰ غلط ہے؟

پاکستان گلوکار ابرارالحق کے بھارتی فلم میں اپنا ایک اور گانا کاپی کیے جانے کے دعوے پر متعلقہ ادارے کا ردِعمل سامنے آگیا۔

متعدد انٹرٹینمنٹ لیبلز کو کنٹرول کرنے والی ایجنسی’مووی باکس‘ نے ٹوئٹر پر ابرارالحق کی جانب سے بھارتی فلم’جگ جگ جیو‘میں اپنامشہور گانا ’نچ پنجابن‘ کو کاپی کیے جانے کے دعوے پر اپنا بیان جاری کر دیا ہے۔

Advertisement

تاہم مووی باکس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ’اس گانے (نچ پنجابن) کو (ٹی سیریز)  کی طرف سے فلم (جگ جگ جیو) میں شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس دیا گیا ہے۔‘

اس گانے کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’ کرن جوہر اور دھرما موویز کو اس گانے کو اپنی فلم میں استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔

اس ہی وجہ سے ابرارالحق کی جانب سے اس حوالے سے کیا گیا ٹوئٹ توہین آمیز اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔‘

ابرارالحق نے ٹوئٹر پر مووی باکس کے ردِ عمل کا اپنے ٹوئٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’کسی کو بھی گانے کا استعمال کرنے کا لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔

پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اگر کوئی دعویٰ کر رہا ہے تو معاہدہ پیش کریں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں قانونی کارروائی کروں گا۔‘

واضح رہے کہ گلوکار ابرارالحق نے پر بالی ووڈ کے پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

 گلوکار ابرارالحق نے اپنا ایک اور گانا کاپی کیے جانے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی فلم پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ابرار الحق نے مشہور گانے نچ پنجابن کو فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے۔

Advertisement

ابرارالحق نے کہا تھا کہ میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

گلوکار نے کہا تھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جارہا ہے، جس کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس  میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے مشہور گانے ’نچ پنجابن‘ کو کاپی کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر