
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا سب سے ہٹ گانا “پسوڑی” ناصرف پاکستانیوں بلکہ سرحد اور سمندر پار بھی لوگوں کے دلوں کو چھو رہا ہے، جس کا اندازہ اس گیت پر بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیوز اور یوٹیوب ری ایکشنز سے لگایا جا سکتا ہے۔
پسوڑی نے جہاں اتنی تیزی سے شہرت حاصل کی ہے وہیں اب ایسا لگتا ہے کہ اس کا برا وقت شروع ہوچکا ہے۔
کیونکہ معروف ٹک ٹاکر ناصر خان جان نے اس گانے کو گانے کی کوشش کی ہے۔
پنجابی سے ناواقف ہونے کے باوجود انہوں نے “پسوڑی” گانے کی کوشش کی، لیکن سُر چھیڑنا تو دور کی بات سُر نام کی کوئی چیز ہی نہیں نکلی، پنجابی کی ٹانگ توڑی گئی وہ الگ۔
ناصر خان جان نے ٹویٹر پر اپنی اس حرکت کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں گانا گانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Ye jis ka favourite song hai usko mention krain pic.twitter.com/XN6OqL3Apc
— Nasir Khan Jan (@NKJModel) May 28, 2022
انہوں نے ناصرف انتہائی خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سروں سے نابلد گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی بلکہ مداحوں سے “پسوڑی” کو پسند کرنے والوں کو مینشن کرنے کی فرمائش بھی کر ڈالی۔
سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا ایک اور موقع ہاتھ لگ گیا اور انہوں نے پسوڑی پسند کرنے والے اپنے دوستوں کو اس ویڈیو پر ٹیگ کرنا شروع کردیا، جس کے بعد ہمیشہ کی طرح ٹاک ٹاکر کی ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کسی نے ان کی آواز کا مذاق اڑایا تو کسی نے پنجابی لہجے کا، ایک صارف نے تو ناصر خان جان کی آواز میں اس گانے کو کانوں کے لیے زہر قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News