
بالی ووڈ کے معروف اداکار کی اہلیہ گوری خان کی تصاویر نے سب کوحیران کر دیا۔
گوری خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
کنگ خان کی اہلیہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصاویر میں انہیں کافی بولڈ انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گوری کی ان تصویروں کو مداح بھی بے حد پسند کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ کی بہترین جوڑیوں میں سے ایک، شاہ رخ خان اور گوری خان کی زندگی میں اس وقت خوشیوں کی بہار ہے۔
یاد رہے کہ دونوں کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کلین چٹ دے دی ہے اور ان خوشی کے لمحات کے درمیان گوری نے اپنی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
گوری خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ گوری اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی اپ ڈیٹس اپنے مداحوں اور فالوورس کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں گوری بھی کافی سلم لگ رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں گوری نے اس شخص کا بھی ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت خوبصورت اور سلم لگ رہی ہیں۔
یہ شخص کوئی اور نہیں، بلکہ سلیبریٹی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا ہیں۔
گوری نے لکھا ہے تمہاری وجہ سے میں کتنی سلم نظر آرہی ہوں۔ گوری نے تصویروں میں گولڈن شمری کالرڈ ڈریس پہنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News