بھارتی ماڈل منجوشا نیوگی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں یہ دوسری مشہور شخصیت کی خودکشی کی اطلاع ہے جبکہ دو ہفتوں میں یہ تیسری خودکشی ہے۔
بدیشا ڈی مجومدار کے بعد ایک اور بنگالی ماڈل نے خودکشی کر لی، معروف ماڈل منجوشا نیوگی کولکتہ میں اپنے کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
منجوشا نیوگی 27 مئی کو اپنی رہائش گاہ پر لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
بیٹی کی خودکشی کے حوالے سے ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی قریبی دوست بدیشا ڈی مجمدار کی موت کے بعد شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔
یاد رہے کہ بدیشا کی موت 26 مئی کو خودکشی کی وجہ سے ہوئی۔
اس حوالے سے پولیس افسر نے بتایا کہ منجوشا نیوگی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔
منجوشا کی ماں نے کہا کہ میری بیٹی مسلسل کہتی تھی کہ وہ بدیشا کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، وہ مسلسل بدیشا کے بارے میں بات کرتی تھی۔
دوسری جانب بنگالی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ پلوی بھی تقریباً پندرہ دن قبل اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
