معروف امریکی اداکار جونی ڈیپ ہتک عزت کیس کا ٹرائل ختم ہوتے ہی برطانیہ پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں جونی کو اسٹیج پر گٹار تھامے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جونی ڈیپ نے معروف گٹارسٹ جیف بیک کے ساتھ گانے گا کر شائقین کے دل جیت لیے۔
مداحوں نے اُنہیں اسٹیج پر پرفارم کرتا دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے اِن دنوں جونی ڈیپ وہ سب کچھ کر رہے ہیں جس سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں تھا جونی ڈیپ نے اپنے کیریئر کا آغاز گلوکاری سے کیا تھا۔
یاد رہے کہ جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جبکہ جونی ڈیپ کی قانونی کارروائی کے جواب میں امبر ہرڈ نے ان پر 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس کا ٹرائل جمعے کو ختم ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے اس ہتک عزت کیس کا ٹرائل جمعے کو ختم ہوچکا ہے، جیوری اگلے ہفتے اپنا فیصلہ سنائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
