Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنیما گھروں میں غیر ملکی فلموں کو ترجیح، مایا علی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا

Now Reading:

سنیما گھروں میں غیر ملکی فلموں کو ترجیح، مایا علی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سنیما گھروں میں مقامی فلموں پر غیر ملکی فلموں کو ترجیح دینے کے معاملے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ادکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی فلم میکرز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ تمام فلم پروڈیوسرز کس طرح اپنا حق مانگ رہے ہیں جس کے وہ اصل میں مستحق ہیں۔

Advertisement

مایا علی نے لکھا کہ یہ صرف ایک ہی ہفتے کی تو بات تھی، ان تمام پروڈیوسرز اور اداکاروں کی تعریف کرتی ہوں جنہوں نے خاص طور پر کورونا کے بعد سنیما انڈسٹری کی تعمیر نو میں اپنی جان، وقت اور محنت لگائی۔

Advertisement

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ آئیے اس انڈسٹری کو انفرادیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ساتھ مل کر دوبارہ بنائیں۔

یاد رہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی 4 اردو فلموں اور ایک پنجابی فلم کورونا وباء کے بعد باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

لیکن سینما گھر مقامی پروڈکشنز پر غیر ملکی پروڈکشنز کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ فلم میکرز پاکستانی فلموں کیساتھ اس غیر منصفانہ سلوک پر شکایات کرتے نظرآرہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر