
سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان حالات اور تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائیگا۔
شاہ رخ خان اصل میں جون میں سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم، سپر اسٹارز کے شیڈول میں تھوڑی سی تبدیلی آئی ہے۔
شاہ رخ اس وقت فلم ڈنکی کی وجہ سے ایک نئے روپ میں مصروف ہیں۔
اس سے قبل بھی ممبئی اور دیگر شہروں میں کورونا کی نئی لہر اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا تھا۔
گزشتہ سال ایپرل میں دبئی میں اس فلم کی شوٹنگ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ملتوی کی گئی تھی اس کے بعد اداکار شاہ خان کی گزارش پر اس کی شوٹنگ میں تاخیر ہوئی ۔
ان تمام معملات کے بعد جب اس کی شوٹنگ کا ایک بار پھر آغاز کیا گیا تو ممبئی شہر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا جس کی وجہ سے فوری طور پر شوٹنگ ملتوی کرنی پڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News