Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار سدھو موسے والا کے قتل پر فواد چوہدری کی مذمت

Now Reading:

گلوکار سدھو موسے والا کے قتل پر فواد چوہدری کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

فواد چوہدری نے سدھو موسے والا کے قتل کو دہلا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ ہمیں ایک ایسا مضبوط پاکستان چاہیے جو لوگوں کو مودی کے فاشزم سے بچاسکے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بسنے والی اقلیتیں اپنے تحفظ کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسےوالا کو کل شام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے گانے اور ان کی موت میں مماثلت سامنے آگئے۔

تاہم کئی مداحوں نے گلوکار کے آخری گانے اور ان کی وفات میں حیران کن مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گلوکار سدھو نے 15 مئی کو اپنا آخری گانا لاسٹ رائیڈ یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا، اس گانے کو ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

گلوکا نے یہ گانا امریکی ریپر توپاک شکور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گایا تھا۔

یاد رہے کہ توپاک کو بھی 1996 میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

آنجہانی گلوکار کی موت اور گانے میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

سدھو نے یوٹیوب پر گانا اپ لوڈ کیا تو اُس گاڑی کی تصویر پوسٹ کی جو توپاک اپنی زندگی کے آخری دن چلا رہے تھے۔

یہ معلومات ایک ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے شیئر کیں۔

Advertisement
آنجہانی گلوکار کی موت اور گانے میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

فیضی نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’آخری سفر‘ نامی گانا ریلیز کرنے کے صرف دو ہفتے بعد سدھو کو ان کی گاڑی میں قتل کر دیا گیا۔

آنجہانی گلوکار کی موت اور گانے میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

ایک مداح نے نشاندہی کی کہ آخری گانے کی شاعری میں کسی ایسے شخص کی طرف اشارہ ہے جو جوانی میں انتقال کر گیا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ مداحوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سال پنجابی گلوکار نے ٹریک 295 نامی گانا ریلیز کیا تھا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ آج ان کی وفات کے دن بھی تاریخ کے ہندسے وہی ہیں، 29 واں دن اور پانچواں مہینہ یعنی 29 مئی۔

Advertisement
آنجہانی گلوکار کی موت اور گانے میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا اُن 424 شخصیات میں شامل تھے جنہیں پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی ختم کردی گئی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ سدھو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سے سیکیورٹی مانگنے کے حوالے سے ہی ملاقات کرنے جارہے تھے۔

نامعلوم مسلح افراد نے ان کی جیپ پر فائرنگ کی اور فائرنگ کی وجہ سے اس واقعے میں سدھو کے دو دوست بھی زخمی ہوئے۔

ولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گلوکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے رواں سال 20 فروری کو کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن 63 ہزار ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

Advertisement

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر