Advertisement
Advertisement
Advertisement

جونی ڈیپ پر مبینہ تشدد، ایمبر ہرڈ کا ایکوا مین میں کردار مختصر

Now Reading:

جونی ڈیپ پر مبینہ تشدد، ایمبر ہرڈ کا ایکوا مین میں کردار مختصر

ایک فلم صحافی کے مطابق ایمبر ہرڈ کا آئندہ آنے والے ایکوا مین سیکوئل میں مبینہ طور پر 10 منٹ سے کم اسکرین ٹائم ہوگا۔

36 سالہ اداکارہ، جو اس فرینچائز میں مِیرا کا کردار ادا کر رہی ہیں، کو فی الحال اپنے سابق شوہر جونی ڈیپ کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کا ہتک عزت کے مقدمے کا سامنا ہے۔

فلم صحافی گریس رینڈولف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمبر ہرڈ کے مداح ان کو ایکوا مین کے سیکوئل ایکوا مین اینڈ دی لاسٹ کِنگڈم میں زیادہ نہیں دیکھ سکیں گی۔

فلم کی ریلیز مارچ 2023 میں متوقع ہے۔

ایمبر ہرڈ کے کم اسکرین ٹائم کے متعلق خبریں اس پٹیشن کے نتیجے میں سامنے آئیں ہیں جس پر ان کو فلم سے نکالنے کے حق میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔

Advertisement

تاہم اس بات کا علم نہیں ہے کہ ایمبر ہرڈ کا کردار اس سیکوئل قصداً اتنا ہی تھا یا ان کا کردار جونی ڈیپ کے خلاف ان کی قانونی جنگ کی وجہ سے کم کیا گیا ہے۔

واضح رہے ڈِیزنی نے جونی ڈیپ کو بطور کیپٹین جیک اسپیرو پائریٹس آف دی کیریبیئن کی پانچویں فلم سے ایمبر ہرڈ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے بعد نکال دیا گیا تھا۔

اب 20 لاکھ سے زائد افراد نے ایک پیٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں یہ بات سامنے آنے کے بعد کہ مبینہ طور پر انہوں نے اداکار پر تشدد کیا ہے، یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کو ایکوا مین میں پرنسز مِیرا کے کردار سے نکالا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر