Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریما خان کی کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات

Now Reading:

ریما خان کی کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات

پاکستان کی ماضی کی نامور اداکارہ ریما خان کراچی انڈس اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کرنے پہنچ گئیں۔

اداکارہ اپنے شوہر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں، اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ انڈس اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے کراچی میں پیڈیاٹرک اونکولوجی وارڈ کا دورہ کیا۔

چیئر پیڈیاٹرک سروسز انڈس اسپتال ڈاکٹر محمد فرید الدین نے ریما خان کو اسپتال میں امراض اطفال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے اسپتال کے بیسڈ اسکول ’انڈس کے ساتھ‘ کا بھی دورہ کیا اور پیڈیاٹرک اونکولوجی میں زیر علاج بچوں سے طویل ملاقات کی جہاں ان کے اسکول کی تعلیم جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

ریما خان ڈے کئیر یونٹ بھی گئیں جہاں کیموتھراپی کے لئے موجود مریض بچوں کی خوب دلجوئی کی اور بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

Advertisement

اداکارہ نے علاج کے لیے خیبرپختونخوا سے آئے بچے سے پشتو اور افغانستان سے آئے ہوئے مریض بچے کے ساتھ فارسی میں گفتگو کی۔

ریما خان نے مریض بچوں کے ساتھ تصویریں بنائیں، اداکارہ سے مل کر مریض بچے اور ان کے والدین بہت خوش ہوئے۔

انہوں نے موذی امراض میں مبتلا بچوں کو دیکھ کر پہلے افسوس اور پھر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ معصوم بچے کس کس طرح کے امراض میں مبتلا ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ ان کے علاج اور دلجوئی کے لیے انڈس اسپتال کی انتظامیہ ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں انڈس اسپتال اور صحت کے نیٹ ورک کی پیڈیاٹرک اونکولوجی یونٹ خطے میں اور پاکستان میں سب سے بڑا ہے جس میں 85 بستر کی سہولت ہیں۔

جہاں کراچی اور پاکستان کے مختلف دور دراز علاقوں سے ہی نہیں بلکہ افغانستان اور ایران سے بھی مریضوں مفت صحت یابی کے لئے یہاں آتے ہیں۔

انڈس اسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان نے کورنگی کراچی میں 2007 میں قائم کیا تھا اور اب ملک کے 52 اضلاع اور پاکستان کے 13 بڑے اسپتالوں کا ایک نیٹ ورک بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر