
بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی اب ڈائریکٹر بھی بن گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے اپنے نئے گانے ڈرٹی لٹل سیکرٹ میں ناصرف پرفارم کیا بلکہ اس پروجیکٹ کے لیے ہدایت کاری بھی کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا، جس میں اداکارہ کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
نورا فتیحی نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بحیثیت آرٹسٹ ہمیشہ سے کچھ نیا کرنے کی لگن رہتی ہے، میں نے گانے میں اسکرین پلے کے حساب سے چیزیں ترتیب دیں جو پہلے سے میرے دماغ میں تھیں۔
واضح رہے کہ نورا فتیحی کا بولڈ انداز ہی ان کی پہچان ہے جبکہ یہ ایک الگ طرح کا ڈانس کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں شہرت ملی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News