بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ اب خواتین زیادہ سمجھدار اور بااختیار ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شادی سمیت اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کی۔
اداکار نے کہا کہ آج کل کے بچوں میں بالکل صبر نہیں ہے اور لڑکے شادی کے لیے زیادہ بے تاب ہیں جبکہ لڑکیوں کی طرف سے ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملتا، لڑکیاں کہتی ہیں کہ وقت ہوگا تو کرلیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اب خواتین زیادہ سمجھدار اور بااختیار ہیں، وہ اس حوالے سے کوئی دباؤ نہیں لیتیں، میری دونوں بیٹیوں کا یہ خیال تھا کہ ہمیں شادیاں کرنی ہیں اور بچوں کی بھی خواہش ہے لیکن یہ سب اپنے وقت پر ہی کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔
دوسری جانب انیل کپور نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بتایا کہ میں نے کئی فلمیں دوستوں کی مدد کے لیے کردیں اور بعد میں مجھے خود سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہوا، مختلف وجوہات تھیں لیکن میں نے فلمیں بس کردیں۔
واضح رہے کہ انیل کپور اپنے آنے والی فلم جُگ جُگ جیو کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو 24 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
