
جیوری اراکین نے جانی ڈیپ کے حق میں دیے گئے فیصلے کی وجوہات بیان کی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے ہتک عزت کیس میں جیوری اراکین نے متفقہ طور پر جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
’گڈ مارننگ امریکا‘ نامی پروگرام میں جیوری رکن نے کہا کہ ایمبر کا رونا اور جیوری کو دیکھتے ہوئے اس کے چہرے کے تاثرات نے ہم سب کو بہت پریشان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایمبر ایک جواب دیتیں اس کے بعد رونا شروع کردیتیں اور دو سیکنڈ کے بعد ان کا رونا بالکل ختم ہوجاتا۔
تاہم ہم میں سے چند نے اس حرکت کو مگرمچھ کے آنسو قرار دیا تھا۔
اس حوالے سے جیوری رکن کا کہنا تھا کہ باقی اراکین نے جانی ڈیپ کی بات کو زیادہ قابل قبول سمجھا، سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کے تاثرات زیادہ حقیقی تھے۔
واضح رہے انہوں نے کہا تھا کہ پورے ٹرائل کے دوران جانی ڈیپ نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News