معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں رامسے ہنٹ سنڈروم نامی ایک بیماری میں مبتلا ہوگیا ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گلوکار نے کہا کہ ان پر فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کے نتیجے میں اُن کے چہرے کے اعصاب اور سماعت متاثر ہوئی ہے۔
جسٹن بیبر نے فالج حملے کے نتیجے میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بتایا کہ میں اپنی پلکیں نہیں جھپک پارہا اور نہ ہی مسکرانے پر میرا چہرہ حرکت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کھانا بھی نہیں کھا پا رہا اور یہ بہت تکلیف دہ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اس میں کتنا وقت لگے گا مگر جلد ٹھیک ہو کر واپس آؤں گا۔
گلوکار جسٹن بیبر نے اس وجہ سے اپنا کنسرٹ بھی ملتوی کر دیا۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ براہ کرم دیکھیں، میں آپ لوگوں سے پیار کرتا ہوں مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
