
پاکستانی شوبز کے معروف میزبان اور رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی وفات کا غم ابھی غلط نہیں ہوا کہ ان کی جائیداد کے بٹوارے کی باتیں شروع ہو چکی ہیں۔
عامر لیاقت سوگواران اور دعوے داروں میں اپنی دو سابق اور ایک موجود بیوی، اور دو بچے چھوڑ کر گئے ہیں۔
لیکن سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ آیا ان کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے گھر یا جائیداد کا کوئی وارث ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
پولیس نے عامر لیاقت کا گھر سیل کیا ہوا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے تک گھر سیل ہی رہے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین کی فائنل فارنزک رپورٹ فائنل رپورٹ آنے کے بعد ہی گھر کو دوبارہ کھولا جائے گا۔
پولیس حکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اب تک گھر یا جائیداد کا کوئی دعوے دار سامنے نہیں آیا ہے، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔
پولیس کے مطابق نادرا سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔
پول؛سی نے دعویٰ کیا پہلی بیوی بشریٰ اقبال اور دوسری بیوی طوبیٰ انور کا طلاق نامہ نادرا ریکارڈ میں ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت اس بات کی تردید کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی کسی بیوی کو چھوڑا یا طلاق دی ہے۔
پولسی نے یہ بھی بتایا کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی تھی، خلع کی ڈگری اور طلاق فائنل ہونے کے بعد ہی ریکارڈ اپ ڈیٹ ہوگا، طلاق فائنل نہ ہونے پر دانیہ بھی وارث ہونے کا دعویٰ کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News