Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکر ڈولی کی انتہائی شرمناک حرکت کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

Now Reading:

ٹک ٹاکر ڈولی کی انتہائی شرمناک حرکت کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج
TikToker Dolly

جنگل میں آگ لگانے کے الزام میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ٹک ٹاکر ڈولی کو جعلی پولیس پروٹوکول میں گھومنا مہنگا پڑ گیا۔

ٹک ٹاکر کی یہ حرکت ناصرف ان کے بلکہ محکمہ پولیس پنجاب کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بنی۔

جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

لیکن یہ مقدمہ ڈولی کے خلاف نہیں بلکہ ایک پولیس کانسٹیبل اور اس کے دوستوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکرڈولی پروٹوکول دینے پر مذکورہ کانسٹیبل اور جعلی پولیس وردی میں ملبوس اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement

ڈولی عرف نوشین سید نے گوجرانوالا میں ایک پان شاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں پولیس یونیفارم میں ملبوس نوجوان ٹک ٹاکر کو پروٹوکول دیتے رہے۔

Advertisement

پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر مقامی لوگوں کو وردیاں پہنا کر ڈولی کو پروٹوکول دیا جس پر سی پی او گوجرانوالہ رائے اعجاز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک کانسٹیبل اور تین دیگر لوگوں کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ راشد نامی پولیس اہلکار نے اپنے تین دوستوں کو پولیس کی وردی پہنائی اور ڈولی کو پروٹوکول فراہم کیا۔

سی پی او گوجرانوالہ رائے اعجاز کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی پی او نے ایس پی سٹی کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر