
پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے لیے اُنہیں دولہا بنایا گیا۔
گزشتہ روز دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ جانے والے بھارتی گلوکار سدھو کے آخری دیدار کے لیے سڑکوں پر قطاریں لگائی تھیں۔
بھارتی ریاست پنجاب میں ایک رسم کے مطابق، گلوکار موسے والا کی آخری رسومات کے وقت ان کو سہرا باندھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ گلوکار کے سر پر سہرا کے ساتھ پگڑی بندھی ہوئی ہے، جسے پنجابی دولہا دلہن کے گھر جانے سے پہلے پہنتا ہے۔
علاوہ ازیں گلوکار سدھو موسے والا کے پسندیدہ ٹریکٹر کو بھی اُن کی آخری رسومات میں استعمال کیا گیا۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین اپنے بیٹے کی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں۔

واضھ رہے کہ اس کے ساتھ ہی گلوکار سدھو موسے والا کے پسندیدہ ٹریکٹر کو بھی اُن کی آخری رسومات میں استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News