ٹاپ گن میورک ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز کی 4 دہائیوں کے کیرئیر میں ایک ارب ڈالر کمانے والی پہلے فلم بن گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ٹاپ گن میورک دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر کمانے والی کلب کی50 ویں فلم ہے۔
اس فلم نے شمالی امریکا میں 52 کروڑ 17 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمائے۔
ٹاپ گن میورک 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کا سیکوئل ہے جو ٹام کروز کے کیرئیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوئی، اس نئی فلم میں بھی لڑاکا طیاروں کے سانسیں روک دینے والے اسٹنٹس دکھائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹا پ گن میورک 27 مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فلم ابھی مزید کمائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
