
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے پیغمبرِ اسلامﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر خاموشی اختیار کرنے والے اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے بارے میں بات کی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ سوچتے ہیں کہ اگر اُنہوں نے گستاخانہ بیان کے خلاف اپنی آواز بُلند کی تو اُن کے لیے خطرات درپیش ہوں گے۔
نصیرالدین شاہ نے کہا کہ لیکن میں یہ نہیں جانتا کہ وہ اس کے بارے میں اپنے ضمیر کو کیسے سمجھائیں گے۔
نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں ہیں جہاں ان کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے‘۔
دوسری جانب اُنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بات کی۔
نصیر الدین شاہ کہا کہ ’شاہ رخ خان کے ساتھ کیا ہوا اور جس وقار کے ساتھ انہوں نے اس کا سامنا کیا وہ قابلِ تعریف ہے‘۔
اداکار نے مزید کہا کہ ’اس ملک میں کوئی بھی اپنی آواز بُلند کرتا ہے تو اسے جواب میں نقصان پہنچایا جاتا ہے، شاید میں وہ اگلا ہوں‘۔
اس سے قبل نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے جبکہ نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ مارا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلامﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News