
بالی ووڈ کے نئے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کو کِنگ خان کا خطاب دیا جارہا ہے۔
فلم بھول بھولیا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد کارتک آریان کا موازنہ شاہ رخ خان سے کرتے ہوئے انہیں کنگ قرار دیا جارہا ہے۔
شو کے دوران میزبان نے اداکار سے بالی ووڈ کا نیا کنگ کہلائے جانے پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خطابات ملتے ہیں یقیناً مجھے اچھا لگتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں بادشاہ کی اصطلاح کو قبول کرنا چاہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، اس لیے ایسا کہنا قبل از وقت ہے۔
اداکار کارتک نے اس خطاب کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ شاید میں شہزادے کا خطاب قبول کرلوں۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام محبتوں سے خوش ہوں، جب ہجوم ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے منتظر ہوتا ہے تو وہ بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں اور یہ احساس کسی بھی خطاب سے بڑھ کر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News