Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوٹنگ کے دوران اچانک دیپیکا کی حالت شدید بگڑ گئی، اسپتال منتقل

Now Reading:

شوٹنگ کے دوران اچانک دیپیکا کی حالت شدید بگڑ گئی، اسپتال منتقل
دپیکا

بولی وُڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی شادی چار سال قبل اداکار رنویر سنگھ سے ہوئی تھی، اور شادی کے فوراً بعد ہی ان کے مداحوں نے خوشخبری کی امید باندھ لی تھی۔

ان چار سالوں میں کئی بار ایسا ہوا کہ دیپیکا کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، لیکن یہ صرف افواہیں ہی تھیں۔

تاہم، اب حیدرآباد میں آنے والی فلم “پروجیکٹ کے” کی شوٹنگ میں مصروف دیپیکا کو اچانک اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

خبر جب میڈیا تک پہنچی تو ان مردہ افواہوں نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا کہ شاید دیپیکا حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی ہے۔

دیپیکا کو حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اداکارہ نے دل کی دھڑکن بڑھنے کے بعد طبیعت ناساز محسوس کی جس پر انہیں فوری طور پر شہر کے کامینی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔

علاج کے فوراً بعد، دیپیکا، امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ کے لیے سیٹ پر واپس آئیں کیونکہ ان کے دل کی دھڑکن مستحکم ہو گئی تھی۔

لیکن کیا دیپیکا دورانِ حمل شوٹنگ میں مصروف ہیں؟ اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات موجود نہیں ہیں، لیکن ان کے مداحوں کا اب بھی امید ہے کہ وہ جلد خوشخبری سنائیں گی۔

“پروجیکٹ کے” پربھاس کے ساتھ دیپیکا کی پہلی فلم ہے جس میں امیتابھ بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس سال کے شروع میں گرو پورنیما کے موقع پر امیتابھ بچن نے پربھاس اسٹارر فلم کا مہورت شوٹ دیا۔

پربھاس نے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی اور بچن کو “انڈین سنیما کے گرو” کا خطاب دیا۔

Advertisement

انہوں نے کیپشن میں لکھا، “اس  گرو پورنیما پر، ہندوستانی سنیما کے گرو کے لیے تالیاں بجانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے!… اب شروع ہوتا ہے !! ProjectK “

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہدایت کار ناگ اشون نے پہلے ایک بیان میں بتایا تھا کہ، “میں دیپیکا کو اس کردار کو نبھاتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ یہ وہ کام ہے جو اس سے پہلے کسی مین اسٹریم لیڈ نے نہیں کیا ہے اور یہ سب کے لیے کافی حیران کن ہوگا۔ دیپیکا اور پربھاس کی جوڑی فلم کی اہم جھلکیوں میں سے ایک ہوگی اور ان کے درمیان کی کہانی، مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں تک شائقین کے دلوں میں رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر