Advertisement
Advertisement
Advertisement

گینگسٹر لارنس کا سلمان خان کو ملنے والے خط سے لاعلمی کا اظہار

Now Reading:

گینگسٹر لارنس کا سلمان خان کو ملنے والے خط سے لاعلمی کا اظہار

گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے اس خط کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جو اداکار سلمان خان کو ملا ہے کیونکہ اُنہوں نے سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش کا اعتراف کیا تھا۔

 لارنس کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ سلمان خان کے لیے خط کس نے لکھا۔

بشنوئی سے جب خط میں بتائے گئے گولڈی برار کے نام کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ برار کی اداکار سے کوئی دشمنی نہیں اور انہیں دھمکی دینے کی کوئی وجہ بھی نہیں تھی۔

یاد رہے کہ لارنس بشنوئی جن کے گینگ نے 29 مئی کو گلوکار و سیاستدان سدھو موسے والا کا قتل کیا تھا، سال 2018 میں اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Advertisement

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب ملا جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد کچھ دیر بیٹھتے تھے تاہم ممبئی پولیس نے اس خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو دھمکیاں موصول ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی اداکار کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر