بھارتی اداکار اور سابق ماڈل دیگانتھ گوا میں تعطیلات گزارنے کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کناڈا فلموں کے معروف اداکار دیگانتھ گوا کو بنگلورو لانے کے لیے ایئرلفٹ کیا گیا، جہاں انہیں علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اداکار کے زخمی ہونے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
تاہم اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی ورزش کررہے تھے کہ اور اس دوران جب انہوں نے بیک فلپ کیا تو حادثاتی طور پر وہ دونوں ہاتھوں کے پنجوں کے بجائے سر کے بل جا گرے، جس کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں انجری ہوئی اور ہاتھوں کی انگلیوں نے حرکت کرنا بند کردیا۔
واضح رہے کہ دیگانتھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان دنوں گوا میں تعطیلات گزار رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
