
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کو ایک بولڈ تصویر کی وجہ سے انٹرنیٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔
ثروت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس میں انہیں گہرے گلے والے ایک گلابی فراک ٹائپ لباس میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ انہوں نے کچھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں ثروت نے لکھا، میرے پسندیدہ ایسفیر جیولز کے بغیر کہیں سفر نہ کریں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
چڑیل اداکارہ اس گلابی لباس میں بلا کی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ وہ انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور فی الحال اپنی کامیابیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
ثروت گیلانی نے کئی ہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں، جن میں آزر کی آئے گی بارات، میری ذات زرہ بے نشاں، صائقہ، متاعِ جان ہے تو، میرے درد کو جو زباں ملے، دل مضطر، آہستہ آہستہ، خسارا، اور دیگر شامل ہیں۔
ثروت گیلانی فلم جوانی پھر نہیں آنی (1 اور 2) میں بھی نظر آچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News