بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بڑی مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پرتھوی راج کی ناکامی کے بعد اس فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایت نے اداکار اکشے کو فلم کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فلم پرتھوی راج کے پروڈیوسرز اور ہدایت کا اداکار اکشے کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس فلم کی بربادی اور ناکامی کے ذمہ دار صرف اکشے ہیں۔
جبکہ فلم پرتھوی راج کی ناکامی کےحوالے سے اداکار اکشے کا کہنا ہے کہ فلم کی ناکامی کی اصل وجہ یہ ہے کہ بادشاہ پرتھوی راج کو تاریخ کی نصابی کتابوں میں مناسب طور پر شامل نہیں کیا گیا تھا اور یہ وجہ ناکامی کا سبب بنی۔
جبکہ اس حوالے سے فلمساز چندر پرکاش دویدی نے اکشے کمار کے اس دعوے سے اتفاق نہیں کیا کہ بادشاہ پرتھوی راج کو تاریخ کی نصابی کتابوں میں مناسب طور پر شامل نہیں کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے فلم کی ناکامی کا ذمہ دار اکشے کو ٹھہرایا ہے۔
ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اداکار اکشے میرے لیے اداکار سے بڑھ کر ہے۔
انہوں نے مزید اداکار اکشے کے بارے میں کہا کہ اکشے میرے اچھے دوست،خیر خواہ، ایک سرپرست۔
بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکار اکشے عمر میں تو مجھ سے چھوٹے ہیں لیکن وہ مجھ سے سرپرست کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔
میں نے فلم کی ناکامی کا الزام ان پر کبھی نہیں لگایاکیوں کہ اگر اکشے اس فلم میں نا ہوتے تو فلم کبھی نہ بن پاتی۔
فلم سمراٹ پرتھوی راج کا ریلیز ہونے کے دوسرے ہفتے بعد بھی کوئی خاصہ بزنس نہیں ہوا تھا تاہم اس ہفتے صرف 7.25 کروڑ کا بزنس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس فلم کی تیاری میں 300 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی ہے لیکن اب تک مجموعی کمائی صرف 100 کروڑ ہے۔
فلمی شائقین نے سینما گھروں میں سمراٹ پرتھوی راج کے بجائے دوسری فلموں کو ترجیح دی۔
واضح رہے کہ اس فلم کو چندرپرکاش نے ڈائریکٹ کیا جس میں اکشے کمار نے ہندو بادشاہ کا کردار نبھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
