
ایک اور مشہور بھارتی اداکار نےخودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوڈیا زبان کے اداکار ریموہن پریڈا اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 58 سالہ سینئر فلم اور تھیٹر آرٹسٹ ریموہن پریڈا بھونیشور کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کی جانب سے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح اداکار کے گھرو الوں نے جمعے کی صبح انہیں کمرے میں مردہ حالت میں پایا ۔ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News