معروف ترین بھارتی ویب سیریز “آشرم” کی مرکزی اداکارہ انوریتا جھا نے ہدایت کار پرکاش جھا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ شئیر کیا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہدایت کار پرکاش جھا نے “آشرم 3” میں بولڈ مناظر عکس بند کرانے کے حوالے سے بھی بات کی
آشرم 3 میں بولڈ سین کے بارے میں بتاتے ہوئے انوریتا جھا کہتی ہیں کہ، “میں نے اپنے گھر والوں کو اس کے بارے میں جب بتایا تو میں بہت پرجوش تھی۔ میں پہلی بار کوئی بولڈ سین کر رہی تھی۔ میں نے اپنے کیریئر میں پہلے ایسا نہیں کیا تھا۔”
انہوں نے کہا کہ “اس سے پہلے میں اپنے گھر والوں سے اجازت لیتی۔ اس کے لیے میں نے اپنے والد کو فون کر کے بتایا۔ میں نے اسے کہا کہ سین میں یہ سب کچھ ہوگا۔ جس پر انہوں نے جواب دیا، ہاں کرو، بنداس کرو۔ تو میں نے سوچا کہ یہ کرنا اب ٹھیک ہوگا۔”
انوریتا جھا نے مزید بتایا کہ “پرکاش جھا نے انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کے دوران انہیں بہت آرام دہ محسوس کرایا۔”
وہ کہتی ہیں، “جب ہم اس سین کی شوٹنگ کر رہے تھے تو سیٹ پر چار یا پانچ لوگ موجود تھے۔ اس سے پہلے، میں نے پرکاش جھا سے سین بڑھانے کے لیے کہا تھا۔ میں نے بات کی، کوئی خوف نہیں تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیسے کرنا ہے۔ میں نے انہیں اپنی ہچکچاہٹ کے بارے میں بتایا۔”
انہوں نے کہا کہ ہو جائے گا، ہوجائے گا۔ میں بہار سے ہوں، یہاں ہر کوئی بہت سادہ ہے۔ فلم انڈسٹری سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ سب میرے دماغ میں چل رہا تھا۔
انوریتا جھا انوراگ کشیپ کی گینگ آف واسے پور میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ونود کمار سنگھ کی فلم میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
