Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ٹاپ گن: میوریک‘ باکس آفس کی دوسری ہٹ فلم

Now Reading:

’ٹاپ گن: میوریک‘ باکس آفس کی دوسری ہٹ فلم

ٹام کروز کی نئی فلم ’ٹاپ گن: میوریک‘ نے عالمی باکس آفس پر کامیابی حاصل کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم ’ٹاپ گن: میوریک‘ نے عالمی باکس آفس پر 90 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا۔

یاد رہے کہ یہ فلم ٹام کروز کی 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کا سیکوئیل ہے۔

ٹاپ گن میوریک رواں سال باکس آفس پر سب سے زیادہ منافع کمانے والی دوسری بڑی فلم بھی بن گئی۔

جبکہ پہلے نمبر پر ڈاکٹر اسٹرینج برقرار ہے جس نے 94 کروڑ سے زائد منافع کمایا ہے۔

Advertisement

تاہم ٹاپ گن میوریک کی یہی مقبولیت برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں یہ رواں برس کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے گی۔

اگر ٹاپ گن میوریک یہ ہدف حاصل کرتی ہے تو ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے علاوہ یہ دوسری فلم ہوگی جو کورونا وائرس کے دنوں میں ایک ارب ڈالر کا بزنس کرے گی۔

ٹاپ گن: میوریک کو ریلیز ہوئے صرف 25 دن ہوئے ہیں لیکن فلم امریکا میں 47 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے مقامی باکس آفس پر پہلے ہی پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 2018 کی ’مشن امپاسیبل: فال آؤٹ‘ 79 کروڑ ڈالر کے ساتھ ٹام کروز کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر