
ہالی ووڈ گلوکار ایمبر ہرڈ کے خلاف جیت کے بعد، جانی ڈیپ نے جیف بیک کے ساتھ سرپرائز البم کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار جانی ڈیپ ایک نیا پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں، وہ گٹارسٹ جیف بیک کے ساتھ ایک البم میں تعاون کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک کنسرٹ میں اُن کے ساتھ پرفارم کرنے کے لیے اسٹیج پر بھی اُن کے ساتھ شامل ہوئے۔
جیف بیک نے انکشاف کیا کہ وہ اور جانی اگلے مہینے ایک ساتھ ایک البم ریلیز کریں گے۔
اس سے قبل دونوں نے جان لینن کے گانے ’آئسولیشن‘ کے سرورق پر کام کیا تھا۔
جیف بیک نے کہا کہ میں جانی ڈیپ سے پانچ سال پہلے ملا تھا اور اس کے بعد سے ہم نے کبھی ہنسنا نہیں چھوڑا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے حقیقت میں ایک البم بنایا ہے، جوکہ جولائی میں ریلیز ہوگا۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں فتح ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News