Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشیات کیس میں گرفتار سدھانت کپور ضمانت پر رہا

Now Reading:

منشیات کیس میں گرفتار سدھانت کپور ضمانت پر رہا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور منشیات کیس میں ضمانت پر رہا کردیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دیگر چار گرفتار ملزمان کو بھی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بھیما شنکر گلڈ نے بتایا کہ سدھانت کپور سمیت دیگر چار ملزمان کو پولیس کے سامنے مزید پیش ہونا پڑے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سدھانت کپور کی میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گرفتار کیا گیا اور قانونی کارروائی کے مطابق انہیں جوڈیشل تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو مبینہ طور پر منشیات کے معاملے میں بنگلور میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو اتوار کی رات بنگلور کے پارک ہوٹل میں منعقدہ ایک پارٹی میں ڈی جے کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کیا تھا۔

تاہم یہ نہیں معلوم کہ آیا انہوں نے ہوٹل میں منشیات لی تھی یا باہر منشیات لے کر پارٹی میں آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر