
بالی ووڈ کے گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر سنتوش جادھو کو گرفتار میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق شوٹر سنتوش جادھو، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک رکن ہے جسے 2021ء میں بھی ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار میں لیا جا چکا ہے۔
تاہم پولیس کی جانب سے تا حال مزید معلومات شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News