Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Now Reading:

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

رواں سال 14 اپریل کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شوہر و اداکار رنبیر کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

Advertisement

وائرل تصویر میں عالیہ بھٹ اسپتال میں موجود ہیں اور اپنا الٹراساؤنڈ کروا رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اُن کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ کو مداحوں اور اہلخانہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب سے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ کی فلم برہمسترا کا آفیشل ٹریلر 15 جون کو ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو متعدد زبانوں میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر