
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی بالی ووڈ کی بہترین اور خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ساتھ ہی یوگا کی بھی ماہر ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ شلپا کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں درخت کے اُوپر بیٹھ کر یوگا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شلپا شیٹی کی وائرل ہونے والی اس تصویر پر مداح مضحکہ خیز تبصرہ کر رہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے ایک مزاحیہ کیپشن بھی لکھا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جڑوں سے جڑے رہو اور سانس لو۔ اس تصویر میں شلپا کو گرے رنگ کی پوری آستین والی جیکٹ اور بلیو ڈینم میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک مداح نے کمنیٹ میں لکھا کہ ’آپ گر جائیں گی‘۔
جبکہ شلپا کی تعریف کرتے ہوئے، ایک نے کہا، “لاجواب۔”
ایک یوزر نے ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ یوگا گرو کا نام ‘بابا رام دیو’ لکھا۔
اسی وقت ایک مداح نے کہا کہ میڈم پلیز نیچے آجائیں۔
بہت سے لوگ یوگا کے لیے ان کے شوق کی تعریف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ادکارہ شلپا اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
شلپا وہاں سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو مسلسل اپنی چھٹیوں کی خوبصورت جھلک دکھا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News