
ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے ڈزنی کی جانب سےملٹی ملین ڈالر کی ڈیل لینے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جانی ڈیپ کو ڈزنی کی جانب سے مشہور فرنچائز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے دوبارہ کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی جوکہ اداکار نے ٹھکرادی ہے۔
رپورٹ میں جانی ڈیپ کے اس پیشکش کو ٹھکرانے کی وجہ یہ ہے کہ جب ان کی سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ کی جانب سے ان پر گھریلو تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگائے گئے تو کمپنی نے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے جانی ڈیپ کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔
ڈزنی کمپنی کی جانب سے اسی کردار کی پیشکش دوبارہ کی گئی لیکن اداکار جانی ڈیپ نے اس ملٹی ملین ڈالر کی ڈیل کے بجائے اپنی عزت نفس کا انتخاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کی جانب سے ایمبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
تاہم جانی ڈیپ کو بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی۔
جبکہ ایمبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر جانی ڈیپ سابقہ اہلیہ کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News