
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر و اداکار شہباز شگری کے بریک اَپ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ آئمہ بیگ اور اُن کے منگیتر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے کیونکہ اس جوڑی نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا۔
دوسری جانب آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں لیکن بعد میں دونوں ایک دوسرے کی فالوونگ لِسٹ میں آگئے پر تصاویر نہ آسکیں۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے گزشتہ برس منگنی کرکے رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News