
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی سے متعلق خود ہی حقیقت بتا دی۔
حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ نے منگنی کرلی ہے لیکن پھر انہوں نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
نیلم منیر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں جو انگوٹھی پہنتی ہوں، اس کو دیکھ کر لوگوں نے میری منگنی کے بارے بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں اکثر انگوٹھی پہنتی ہوں، اس کی وجہ سے لوگوں نے سوچا کہ میری منگنی ہو گئی ہے اور میں اس بارے میں نہیں بتا رہی کہ میں ایسا کیوں کرتی ہوں لیکن پھر سب نے سوال کرنا شروع کر دیے تو میں نے سوچا کہ اپنے مداحوں کو واضح کر دوں کہ میں سنگل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے گھر والے خاص طور پر کزنز میرے ساتھی کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔
نیلم منیر نے اپنے جیون ساتھی میں خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسا ساتھی چاہوں گی جو خیرات پر یقین رکھے اور وہ ایک مہربان انسان ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے بارے میں اچھا سوچتا ہو اور اللہ سے ڈرتا ہو ۔
واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News