
بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور نے موت سے قبل بیٹے رنبیر کپور کو ایک مشورہ دیا تھا۔
رنبیر کے پرستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کو شادی اور فیملی کا آغاز کرنے سے متعلق مشورہ دیتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں رشی کپور نے کہا تھا کہ تمہیں اپنی ازدواجی زندگی اس خاتون کے ساتھ گزارنا ہے جو کہ تمہاری جیون ساتھی ہوگی، لہٰذا اس حوالے سے بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ وہ تمہارے بچوں کی ماں بھی ہوگی، اس بچے کے پردادا راج کپور ہوں گے جبکہ وہ میرا پوتا ہوگا۔
https://twitter.com/AishRanliaLoove/status/1541326661051875328?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1541326661051875328%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1104918
اداکار رنبیر اور عالیہ بھٹ کی رواں سال اپریل میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد اب ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کو اس بات کی خوشخبری انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ رشی کپور کا انتقال 2020 میں ہوا تھا اور انہوں نے 2018 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چاہتا ہوں میرا بیٹا رنبیر جلد شادی کرلے تاکہ میں اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ وقت گزارو اور ان کے ساتھ خوب کھیلوں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News