Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیتو کو شادی میں جوتے اور پتھر کس نے تحفے میں دیے؟

Now Reading:

نیتو کو شادی میں جوتے اور پتھر کس نے تحفے میں دیے؟

بالی وڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے اپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ واقع سنا دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ نیتو کپور نے اپنی شادی والے دن کی کچھ یادیں تازہ کیں جس میں انہوں نے رشی کپور اور اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا بھی تذکرہ کیا۔

نیتو کپور نے بتایا کہ ہماری شادی پر بہت زیادہ مہمان آگئے تھے، کئی ایسے لوگ تھے جنہیں ہم نے بلایا بھی نہیں تھا۔

 اس کے علاوہ کئی جیب کترے شادی میں گھسے جو کہ بالکل تیار تھے، ہمیں لگا وہ مہمان ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی جانب سے ہمیں تحائف بھی دیے گئے۔

Advertisement

تاہم بعد ازاں جب ہم نے ان تحفوں کو کھولا تو اس میں پتھر اور جوتے تھے جسے دیکھ کر ہمیں بے انتہا حیرت ہوئی لیکن ساتھ ہی عجیب سا محسوس ہوا۔

نیتو کپور نے مزید بتایا کہ میں اور رشی شادی والے دن لوگوں کا ہجوم دیکھ کر گھبراگئے، بارات آنے سے قبل گھوڑی پر بیٹھتے ہوئے رشی کپور بے ہوش ہوگئے تھے۔

تاہم کچھ دیر بعد رشی ہوش میں آئے، بعد میں جب اور شادی کی تقریب کا آغاز ہوا تو ہم نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے شراب پی لی۔

انہوں نے کہا کہ پھیرے لیتے وقت میں نشے کی حالت میں تھی اور اس وقت بے شمار لوگ تھے، اسی لیے بے ہوش ہوکر گر پڑی جس کے بعد مجھے ہوش میں لایا گیا اور ہماری شادی مکمل ہوئی۔

اداکارہ نیتو بتایا کہ شادی والے دن اپنے پھیروں کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جس کی وجہ  سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔

حال ہی میں 24 جون کو نیتو کپور کی نئی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ ریلیز کی گئی ہے جس میں انیل کپور سمیت کیارا اڈوانی، ورون دھون اور منیش پول شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیتو کپور اور آنجہانی اداکار رشی کپور کی شادی  1980 میں ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر