پاکستان کی نوجوان اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر کی اسکرین پر صرف معمولی سی جھلک ہی ہمارے موڈ کو ہر بار روشن کر دیتی ہے۔
ہم ہمیشہ ان کے نئے پراجیکٹس، ڈرامہ سیریلز، اشتہارات، وی لاگز، اور افوٹو شوٹس کے انتظار میں رہتے ہیں۔
جب بھی وہ کسی برانڈ کے لیے شوٹ کرتی ہیں، تو ہماری نظر سب سے پہلے ان پر اور پھر اس برانڈ پر پڑتی ہے۔
اور اس بار بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔ ہانیہ نے اپنے حالیہ شوٹ میں خوبصورتی میں خود کو ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دلہن کے اوتار میں موجود ہانیہ کو دیکھتے ہیں قوم کے سجیلے نوجوانوں کے ساتھ بزرگانِ ملّت بھی ایک بار پھر دولہا بننے کے لیے تڑپ اٹھے ہیں۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں۔ گلابی ہونٹوں اور سلیقے سے بندھے بالوں کے ساتھ سرخ و سنہرے عروسی لباس میں ملبوس ہانیہ کو دیکھ کر لوگوں کے دلوں نے ایک لمحے کو دھڑکنا چھوڑ دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شوٹ کس کے لیے تھا؟
ہانیہ نے یہ فوٹو شوٹ معروف فیشن ڈیزائنر مناہل مبشر کے برائیڈل ایڈیشن کے لیے کیا تھا۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، آرٹ کے اس شاندار سرخ اور کریم نمونے کو مزید ڈیپتھ اور ٹیکسچر کے لیے پیچیدہ دھاگے کے کام، موتیوں اور سیکوئنز سے سجایا گیا ہے۔ اسٹون اور دھاگے کے کام سے مزین دوپٹے وقار کی صحیح تعریف ہیں۔
سابقہ شوٹس کی کچھ اور تصاویر ملاحظہ کیجئے۔



ایسا لگتا ہے کہ اس لباس میں قدرت نے اپنا کمال مجسم کیا ہے۔





دلہن کے بارے میں بات ہو اور سرخ نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں۔


ہلکا رنگ، چمکدار میک اپ، اور بالوں کا سادہ انداز، بے شک ہانیہ ایک جیتی جاگتی گڑیا لگ رہی ہیں۔



مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
