
بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بُری خبر سامنے آگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’کنگ خان‘ شاہ رخ عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے اداکار کے بارے میں اتوار کو یہ خبر آئی ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اداکار شاہ رخ خان حالیہ دنوں میں وبا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں نیا اضافہ ہیں۔
اس سے قبل اتوار کی صبح بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع تھی۔
گزشتہ روز بالی ووڈ اسٹار کارتک آریان اور ادتیا رائے کپور کے کرونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
حالیہ چند دونوں سے معروف بھارتی اداکار کرونا سے متاثر ہورہے ہیں، جس کی وجہ ممکنہ وجہ کرن جوہر کی گزشتہ ماہ ہونے والی برتھ ڈے پارٹی کو قرار دیا جارہا ہے۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ نامور فلم ساز کرن جوہر کی 25 مئی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں شریک 55 مہمانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس برتھ ڈے پارٹی میں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اور سیف علی خان، ہریتک روشن، کترینہ کیف، کرینہ کپور، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News